ڈگری پریس کلب کے سالانہ انتخابات،عہدیدارو ں کا انتخا ب اتفا ق را ئے سے کر لیا گیا

پیر 29 دسمبر 2014 13:37

ڈگری (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ڈگری پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2015-16ء ڈگری پریس کلب کے تین سابق صدور پر مشتمل کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ کمیٹی میں روپ چند پاروانی ایڈوکیٹ‘ نصیر احمد قریشی اور ڈاکٹر سرفراز احمد شامل تھے۔

(جاری ہے)

اتفاق رائے سے ڈگری پریس کلب کیلئے سید محمد علی ہاشمی (دنیا)‘ سینئر نائب صدر اشفاق احمد اشفی (جنگ)‘ جنرل سیکریٹری توفیق سردار راجپوت (عوام)‘ جوائنٹ سیکریٹری محمد یٰسین گجر‘ فنانس سیکریٹری یاسر بن اصغر‘ پریس سیکریٹری آغا روز امان‘ آفس سیکریٹری مانوں مل کو منتخب کرلیا گیا جبکہ ورکنگ کمیٹی میں نضیر احمد قریشی‘ ڈاکٹر سرفراز احمد‘ حاجی افتخار احمد رانا‘ محمد ایوب قائم خانی ایڈوکیٹ‘ شیراز احمد اشفی‘ جنید قریشی‘ روپ چند پاروانی ایڈوکیٹ‘ تارہ چند تارہ‘ محمد آصف ارائیں‘ جہانگیر محمود‘ گلام یاسین آرائیں‘ ڈاکٹر سلیم نیانے‘ محمد ندیم نقشبندی‘ محمد ادریس تبسم‘ حافظ محمد اصغر کو رکھا گیا ہے۔

اجلاس کے آخر میں ڈگری پریس کلب کے تاحیات سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی مشتاق احمد نیاز کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔