عمران نے خاتون صحافی کو جیون ساتھی بنالیا،چپکے سے نکاح کا دعویٰ
پیر 29 دسمبر 2014 13:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) ملک کی ایک اہم سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی برطانیہ پلٹ خاتون صحافی سے شادی کی اطلاعات گذشتہ دنوں منظرعام پر آئی تھیں لیکن دونوں فریقین نے دعویٰ مسترد کردیا تھالیکن خبر دینے والے اینکر نے معافی یا کسی بھی قسم کی غلط فہمی کا اظہار تاحال نہیں کیا اور اب ایک مرتبہ پھر ایک مقامی اخبار نے بتایاکہ عمران خان نے برطانیہ پلٹ خاتون سے نکاح کرلیاجس کا علم صرف عمران خان کے چند قریبی افراد کو ہے اور نئے سال کے پہلے مہینے میں باضابطہ اعلان اور رخصتی متوقع ہے ۔
’روزنامہ خبریں ‘کے مطابق برطانیہ پلٹ خاتون کے ساتھ یہ عمران خان کی دوسری شادی ہے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی برطانیہ پلٹ خاتون کے دو بچے بھی ہیں لیکن یہ کیسا اتفاق ہے کہ ایک ایسا نیک کام جس کی تشہیر کرنے میں کوئی مذاحقہ نہیں، اس کو بتانے سے گریز کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ پلٹ خاتون کے ساتھ نکاح کی رسم پہلے ہی ادا کردی ہے اوراب صرف رسمی طور پر اس شادی کا اعلان کرنا باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اہم شخصیت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی خاتون کا طرز زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگیا ہے اور وہ مذہب کی جانب رغبت اختیار کرگئی ہیں ،اس اہم فیصلے کے متعلق سیاسی شخصیت نے صرف چند قریبی رشتہ داروں کو آگاہ کیا لیکن عوامی سطح پر اس کا اعلان نئے سال کے پہلے ماہ میں کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یادرہے کہ دھرنے میں عمران خان نے نئے پاکستان میں شادی کرنے کا اعلان کیاتھا جس کے کچھ عرصے بعد ایک معروف صحافی اپنے پروگرام میں رشتے کی بات کی تھی ، فریقین نے رشتے کی خبریں مسترد کردی تھیں لیکن مذکورہ اینکر نے اپنی غلط فہمی یا ذرائع کی ناپختگی کا اعتراف کیا اور نہ ہی پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے کوئی جارحانہ اقدام سامنے آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.