جموں وکشمیر پیپلزیوتھ کونسل کا تاریخ سازمرکزی کنونشن10 جنوری کو ہو گا

پیر 29 دسمبر 2014 12:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)جموں وکشمیر پیپلزیوتھ کونسل کا تاریخ سازمرکزی کنونشن10 جنوری کو ہو گا،تیاریاں شروع کر دی گئیں،مرکزی سیکرٹری جنرل کے امیدوار خواجہ سجاد نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغازکردیا،آئندہ ہفتے آزادکشمیر بھر اور پاکستان میں یوتھ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ،خواجہ سجاد احمد نے یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غازی ملت سردار محمدابراہیم خان کے افکارو نظریات کی ترویج کیلئے نوجوان سردار خالد ابراہیم خا ن کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پیپلزیوتھ کونسل ہی ریاست کے اندر نوجوانوں کی واحدتنظیم ہے جو نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے حوالہ سے ایک پلان رکھتی ہے ،زبانی دعوؤں کے بجائے منتخب ہوکر عملی اقدامات کی جانب بھرپور توجہ دینگے،اس موقع پر یوتھ کے دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔