میلاد النبی کی آمد میرپور شہر دلہن کی طرح سج گیا،

آمد مصطفی کے لیے بنائے گئے سائن بورڈ دلکش اور دیدہ زیب دکھائی دے رہے ہیں

پیر 29 دسمبر 2014 12:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)میلاد النبی کی آمد میرپور شہر دلہن کی طرح سج گیا کلیال سے چوک شہیداں ،محرابی گیٹ،گنبد خضری کے خوبصورت ماڈل ،چراغاں،برقی قمقے ،استقبالیہ گیٹ، پینافلیکس ،آمد مصطفی کے دیدہ زیب بینرز آویزاں کر دئیے گئے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی میرپور کے شہریوں میں بڑا جوش و خروش اور آقا علیہ السلام کے ساتھ والہانہ عشق و محبت دکھائی دے رہا ہے مرکزی میلاد کمیٹی کی پوری ٹیم الحاج غلام رسول عوامی صدر مرکزی میلاد کمیٹی اور الحاج ریاض عالم ایڈووکیٹ کی قیادت میں اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ جشن میلادمصطفی کی تیاریوں میں مصروف ہے رات کو خوبصورت چراغاں،گنبد خضری کے پرکشش ماڈل،آمد مصطفی کے لیے بنائے گئے سائن بورڈ دلکش اور دیدہ زیب دکھائی دے رہے ہیں لوگ دور دور سے اس خوبصورت اور قابل رشک چراغاں دیکھنے کے لیے رات گئے تک آتے رہتے ہیں اپنے ایمان کو تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی میلا د کمیٹی میرپور کو بھرپور داد سے نواز رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد کمیٹی میرپور کے پریس سیکرٹری اسحاق چوہان نے کہا انھوں نے کہا کہ میرپور میں اس سال میلاد مصطفی بڑے دھوم دھام اور انتہائی عقید ت واحترام سے منائی جا رہی ہے میرپور شہر کی مساجد میں سیرت کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے سیکرٹری جنرل میلاد کمیٹی شوکت محمود چوہدری نے کہا 10ربیع الاول کو میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام (مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم) سے ایک عظیم الشان میلاد ریلی نکالی جا رہی ہے اس میں عاشقان مصطفی بھرپور شرکت فرمائیں اسی رات 8بجے چراغاں کا افتتاح بھی کیا جائے گا اس تقریب میں شہری اور سول سوسائٹی اپنی شرکت کو یقینی بنائے شیخ محمد سرور نے کہا 12ربیع الاول کو دن دس بجے مرکزی جامع مسجد سے جشن میلاد مصطفی کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا صدر میلاد کمیٹی غلام رسول عوامی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ دیگر اقوام کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ گئی ہے اس کی بڑی وجہ دین محمدی سے دوری ہے ہمیں اپنے سینوں میں جھانک کر دیکھنا ہو گا کہ ہماری ناکامی کی اصل وجہ کیا ہے آج کی نوجون نسل کی تربیت بہت ضروری ہے ا ن کے دلوں میں محبت رسول اجاگر کی جائے میلاد النبی کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے انہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کرایا جائے الحاج ریاض عالم ایڈووکیٹ نے کہا علماء کرام مشائخ عظام ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کریں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں انھوں نے کہا تاجدار بریلی نے عوام کے دلوں میں عشق رسول کی شمع روشن کی ہر دور میں نیکی اور بدی کا مقابلہ رہا ہے جیت ہمیشہ نیکی کی ہوئی ہے امام حسین نے دین کی حفاظت کا علم بلند کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ احسان رضوی نے کہا نوجوان نسل پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں مسلمان مشترکہ حکمت عملی اپنا کر فحاشی اور برائی کے سیلاب کو روکنے کے لیے جدوجہد کریں۔