میلادِ مصطفیﷺ کی خوشی منانے والے دنیا وآخرت میں سرخرو ہوں گے‘علامہ مرتضیٰ ذوق

پیر 29 دسمبر 2014 12:16

پٹہکہ نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) میلادِ مصطفیﷺ کی خوشی منانے والے دنیا وآخرت میں سرخرو ہوں گے۔نبی پاک ﷺ کی ولادت کے موقع پر خوشی کا اظہار کرنا اللہ رب العزت کی سنت ہے۔ مومن میلاد پر خوش ہوتا ہے جب کے شیطان نے نبی پاکﷺ کی ولادت پرغمزدہ ہوتاہے ماہ ربیع الاول نبی مکرم ﷺ کی ولادت کا مہینہ ہے جو امت مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔

نبی پاکﷺ کی ولادت کی خوشی منانا باعث ثواب و برکت ہے ان خیالات کا اظہار امیر مرکزی جماعت اہلسنت تحصیل پٹہکہ معروف عالم دین غلام مرتضی ذوق نے مقامی مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا دیگر تنظیمات اہلسنت کی طرح مرکزی جماعت اہلسنت بھی ماہ ربیع الاول کو بھر پور طریقے سے منارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا موجودہ دور میں ماہ میلادالنبی ﷺ امن محبت کا درس دیتا ہے ۔

دہشت گردی ، انتہاپسندی ، فرقہ واریت نے اسلام کے تشخص کو عالمی سطح پر مجروع کر دیا ہے ۔مسلمان نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا اسلام امن محبت کا دین ہے نبی پاک ﷺدونوں جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔دہشت گردی ، فرقہ واریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں ایسے حالات میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :