کوٹلی‘ کر کٹ کھلتے بچوں کی لڑائی میں دو برادریاں آپس میں ٹکرا گئیں‘ایک ہلاک‘ تین زخمی،

پولیس نے مقد مہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے

پیر 29 دسمبر 2014 12:14

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) کر کٹ کھلتے بچوں کی لڑائی میں دو برادریاں آپس میں ٹکرا گئیں- اسلحہ اور خنجروں کا آزادانہ ملک برادری کا ایک ہلاک تین شدید زخمی پولیس نے مقد مہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق سرساوہ چوکی کی حدود پنجٹرہ ڈڈل میں بچوں کے درمیان کرکٹ کھلتے ہوئے تلخ کلامی کے بعد بڑے آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجہ میں ملک برادری کا محمد بنارس خنجر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہسپتال لاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر نے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نے کے بعد مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامزد ملزمان رشید ولد نور محمد رضوان ۔

فیضان پسران رشید ۔شینا زوجہ رشید ۔رفیق ولد حنیف کے خلاف بجرائمAPC/149/337/147/148/302/324کے تحت مقدمہ درج کر کے موقع سے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیے واضع رہے -

متعلقہ عنوان :