ہدایتکار جاوید فاضل کی چوتھی برسی کل منائی جائیگی

پیر 29 دسمبر 2014 12:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار جاوید فاضل کی چوتھی برسی کل ( منگل ) کو منائی جائے گی۔ جاوید فاضل 1962ء میں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئے ، 1977ء میں بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم گونج نے زبردست کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان کی سپر ہٹ فلموں میں ہم سے ہے زمانہ، آگ ہی آگ، آہٹ ، دشمنوں کے دشمن، دنیا دس نمبری، زمانہ ، الزام ، مس قلوپطرہ، بازارحسن، دہلیز ، استادوں کے استاد، ضد، ایک دن لوٹ کے آؤں گا کے ساتھ ساتھ دیگر فلموں نے بھی شاندار بزنس کرکے فلم انڈسٹری کو نئی جلا ء بخشی ۔

جاوید فاضل نے کئی ڈرامہ سیریل بھی بنائیں اور ریما ، شان سمیت دیگر فنکاروں کو متعارف کرایا۔ ہدایتکار جاوید فاضل 3 سال قبل 70برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال پا گئے تھے۔