پی ایس او مالی بحران کا شکار ہوگیا، ملک میں تیل کی قلت کا خدشہ

پیر 29 دسمبر 2014 11:53

پی ایس او مالی بحران کا شکار ہوگیا، ملک میں تیل کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) عدم ادائیگیوں کی وجہ سے پی ایس او مالی بحران کا شکار ہوگیاہے اور ایل سی لائن بلاک ہونے کی وجہ سے ملک میں تیل کی قلت کا خدشہ پیداہوگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مالی بحران کی وجہ سے بنکوں نے پی ایس او کی ایل سی لائن بلاک کردی ہے جس کے بعد پی ایس او نے حکومت سے 74ارب روپے مانگ لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ پاور سیکٹر کے ذمے واجب الادارقم 197ارب روپے ہیں جس کی ادائیگی پی ایس او کو نہیں ہو سکی۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ماہرین تیل کی قلت کا خطرہ ظاہر کررہے ہیں ۔ ماہرین کاکہناتھاکہ عدم ادائیگیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار، فضائی آپریشن اور دیگر ادارے بھی متاثرہوں گے جبکہ فیکٹریاں بند ہونے سے روزگاربھی متاثرہوگا۔

متعلقہ عنوان :