دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 5 بچوں سمیت37 افراد زخمی

پیر 29 دسمبر 2014 11:09

قصور/رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور پانچ بچوں سمیت سینتیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ کوہاٹ میں ٹرک اور سوزوکی وین کی ٹکر سے ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں کئی افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور کئی زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچے ۔

رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک 78 پی کے قریب خان پور روڈ پر کراچی سے لاہور جانے والی بس دھند کے باعث مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ اوکاڑہ بائی پاس رینالہ خورد کے قریب شدید دھند کی وجہ سے دو بسیں ٹریلر سے ٹکرا گئیں ۔ ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

قصور لاہور روڈ پر دھند کے باعث وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ہوگئی ۔ تصادم میں ایک بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ دوسری طرف کوہاٹ یونیورسٹی کے قریب بنوں روڈ پر ٹرک نے سوزوکی وین کو ٹکر مار دی ۔ ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :