رحیم یار خان ، شدید دھند کے باعث دو بسوں میں ٹکر ، دو افراد جاں بحق

پیر 29 دسمبر 2014 11:09

رحیم یار خان ، شدید دھند کے باعث دو بسوں میں ٹکر ، دو افراد جاں بحق

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)رحیم یار خان میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ، حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب دو تیز رفتار بسیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں ، حادثے کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد کیلئے لیجایا گیا لیکن دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، دوسری طرف لاہور قصور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور وین کے درمیان ہونے والی ٹکر میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث ٹرالی پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے ٹرالی سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیا گیا ۔