ٹمبر مارکیٹ متاثرین کی امداد کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں :الطاف حسین

پیر 29 دسمبر 2014 11:09

ٹمبر مارکیٹ متاثرین کی امداد کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں :الطاف حسین

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے متاثرین کی مدد کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے ٹمبرمارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام کے لئے قائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ میں فون کیا اور امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات حاصل کیں ، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ میں گھرے افراد کو بچایا جو قابل تحسین اقدام ہے ۔ الطاف حسین نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ آتشزدگی کے متاثرین کی بحالی اور نقصان کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :