پی ٹی آئی کارکن قتل کیس ، وزیر مملکت عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اتوار 28 دسمبر 2014 23:53

پی ٹی آئی کارکن قتل کیس ، وزیر مملکت عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ناولٹی پل پر کارکن حق نواز کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کے سامنے وزیر مملکت عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل پیش ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس پی کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میں حلف دیتا ہوں کہ ناﺅلٹی پل پر فائرنگ کے واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔جبکہ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ تحریک انصاف کے احتجاج سے قبل وہ کسی مشاورت کا بھی حصہ نہیں رہے۔

متعلقہ عنوان :