ہری پور میں مقیم 2 لاکھ افغان مہاجرین کو شہر سے نکالنے کے احکامات جاری

اتوار 28 دسمبر 2014 22:57

ہری پور میں مقیم 2 لاکھ افغان مہاجرین کو شہر سے نکالنے کے احکامات جاری

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر۔2014ء) دو لاکھ افغان مہاجرین کو شہری علاقے خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہری پور کی ضلعی حکومت کی جانب سے شہر میں مقیم 2 لاکھ افغان مہاجرین کو شہر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ان افغان مہاجرین کو اطلاع دینے کے لیے شہر بھر کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو شہری علاقوں کی بجائے کیمپوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یہ اعلانات بھی اسی ضمن میں کیے جا رہے ہیں۔