ڈیرہ غازی خان، پولیس کی کارروائی، 3 بھتہ خور گرفتار

اتوار 28 دسمبر 2014 22:29

ڈی جی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 بھتہ خور گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 بھتہ خور گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ہونیوالے ملزمان بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ان کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے ساڑھے 4 لاکھ نقدی بھی برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :