وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی سے متعلق قومی لائحہ عمل پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا

اتوار 28 دسمبر 2014 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے انسداد دہشت گردی سے متعلق قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے انسداد دہشت گردی اور ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس منگل کو طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کے جائزہ کیساتھ اس کے نفاذ بارے بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :