پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں : آصف زرداری

اتوار 28 دسمبر 2014 21:50

پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق صدر پرویز مشرف پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بعض عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کے خلاف سازش کر رہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول ہاﺅس کراچی سے سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق آصف علی زرداری نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر الزام عائد کیا ہے کہ کہ پرویز مشرف کچھ غیر جمہوری عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اعلامیہ میں واضح کیا کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جمہوری اور سیاسی قوتوں سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے غیر جمہوری سازش کا نوٹس لیں اور جمہوریت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ پیپلز پارٹی مضبوط جماعت ہے اور یہ جماعت سیاسی طور پر بھی متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :