واٹر بورڈ کراچی نے نجی ٹینکرز کوپانی کی سپلائی بند کرکے بلدیہ عظمٰی کراچی، پاکستان نیوی اور دوسری ایجنسیز کے فائرٹینڈرزکوپانی کی فراہمی شروع کردی تھی،ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے واٹر بورڈ کراچی کی جانب سے پانی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا ، اعلامیہ

اتوار 28 دسمبر 2014 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن او رایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر ٹمبر مارکیٹ کی آگ کی اطلاع ملتے ہی 2:45 بجے رات سے گارڈن ہائیڈرنٹ سے جو رات کو کھلا ہوتا ہے فوری طور پر نجی ٹینکرز کوپانی کی سپلائی بند کرکے ،بلدیہ عظمٰی کراچی پاکستان نیوی اور دوسری ایجنسیز کے فائرٹینڈرزکوپانی کی فراہمی شروع کردی گئی پانی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے گارڈن ہائیڈرنٹ پر موجود رہ کر اس کی خود نگرانی کی جبکہ اس موقع پر ،چیف انجینئر WTM عبدالرحیم کھٹی ، انچارج ہائیدڑنٹس ر اشد صدیقی اور متعلقہ ایکس ای این اور دیگر افسران بھی موجود رہے واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران اور عملہ نے محنت اور جانفشانی سے فائرٹینڈرز کو پانی فراہم کیا اور تاجروں و شہریوں کا عملی ساتھ دیا شہر میں پانی کی شدید قلت کے باوجود ہائیڈرنٹ سے پانی فراہم کیا اور پانی کی متواتر فراہمی کے لئے واٹربورڈ کے تمام نجی ہائیڈرنٹس سے بھی واٹر ٹینکرز بھی طلب کرلئے جن کے ذریعے 3 لاکھ گیلن سے زائد پانی فائرٹینڈرز کو فراہم کیا گیا جبکہ کے ایم سی و دیگر اداروں کے فائر ٹینڈرز کو بھی ساڑھے 3 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا اس طرح واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹ سے 6 لاکھ گیلن سے زائد پانی فراہم کیا گیا، واضح رہے کہ واٹر بورڈ میں پہلے سے ہی بطور پالیسی یہ ہدایات موجود ہیں کہ جس علاقہ میں بھی آتشزدگی کا واقعہ ہو اس علاقہ کے ہائیڈرنٹس کو کسی بھی افسر کی اجازت کا انتظار کئے بغیر فوری کھول دیا جائے اور آگ بجھائے جانے تک فائرٹینڈرز کو بغیر کسی تعطل کے پانی فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا جیسے ہی ٹمبرمارکیٹ کی آتشزدگی کی اطلاع ملی واٹربورڈ کے متعلقہ افسران متحرک ہوگئے اور ایم ڈی واٹربورڈ بھی گارڈن ہائیڈرنٹ پہنچ گئے ، نہ صرف کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز کو پانی اہم کیا گیا جو آگ پر قابو پانے تک جاری رہابلکہ واٹر بورڈ نے نجی ٹینکرز کے ذریعے بھی پانی کی فراہمی جاری رکھی جو آگ بجھائے جانے تک جاری رہی،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سائٹ سمیت کسی بھی آتشزدگی کے واقعات کی صورت میں واٹربورڈ نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی غرض سے اس علاقہ اور قرب و جوار کے ہائیڈرنٹس بھی کھلوادیئے اور پانی کی متواتر فراہمی کو یقینی بنایا۔

متعلقہ عنوان :