وزیر داخلہ بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی الٹنے سے پانچ پولیس اہلکار زخمی

اتوار 28 دسمبر 2014 20:47

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان کے سکاٹ کی گاڑی الٹنے سے پانچ پولیس اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اپنے گاڑی میں بیکڑ جارہے تھے لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر سراڈ اکی کے مقام پر ان کے سکاٹ کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پولیس کے پانچ اہلکار ہیڈ کانسٹیبل فاروق سپاہی ،عبدالہادی ،سپاہی محمد سرور ،سپاہی میاں سرور ،اور سپاہی شہباز زخمی ہوگئے زخمیوں کو میختر کے ایف سی ہیڈ کوارٹرپہنچادیا اور طبی امداد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :