مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی دستور کمیٹی کا اجلاس ،پشاور کے واقعہ نے تمام سیاسی، عسکری قوتوں کو متحد کر دیا ، بعض سیاسی جماعتیں اور کچھ سیکولر عناصر اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ، سیکرٹری جنرل جے یو آئی ف،سیکولرعناصر دینی مدارس کے تقدس کو پامال کر کے اپنے آقاوٴں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،دینی مدارس و مساجد کے خلاف سازشوں کا ہر مقام پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت
اتوار 28 دسمبر 2014 20:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی دستور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت جمیعت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری منعقد ہوا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکریٹری جنرل جن میں سندھ سے محمد اسلم غوری ،بلوچستان سے ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ،پنجاب سے مفتی محمد مظہر اسعدی اور صوبہ خیبر پختونخواہ سے مولانا شجا ع الملک نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔جتنی قومی یک جہتی کی اس وقت ملک کو ضرورت ہے اس سے قبل نہیں تھی۔ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردی ملک کو دیمک کی طرح نقصان پہنچا رہی ہے۔پشاور کے واقعہ نے تمام سیاسی، عسکری قوتوں کو متحد کر دیا ہے۔
لیکن بعض سیاسی جماعتیں اور کچھ سیکولر عناصر اس اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور پشاور کے سانحہ کی آڑ میں دینی مدارس اور مساجد کی مسلسل تضحیک کر رہے ہیں جن کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ عناصر قومی یک جہتی کے بجائے قوم کو انارکی کی طرف لیجانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ایسے موقع پر اس قسم کی کوشش مُلک دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔جمعیت علماء اسلام دینی مدارس اور مساجد کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور دینی مدارس جو اسلام کے قلعے پاکستان کے آئین اور دستور کے مطابق اپنا دینی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔سیکولرزم دراصل دینی مدارس کے تقدس کو پامال کر کے اپنے آقاوٴں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔جمعیت علماء اسلام ہر ایسی سازش جو قومی یک جہتی کو سبوتاژ کرتا ہو یا دینی مدارس و مساجد کیخلاف سازشوں میں مصروف ہو ان کا ہر مقام پر ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.