ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی ، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کے خلاف تحریک التواءلانے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 28 دسمبر 2014 19:42

ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی ، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کے خلاف تحریک التواءلانے ..

کراچی ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے ٹمب مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے واقعے پر حکومت کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التواءجمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ اور نقصانات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔حکومتی رویے کے پیش نظر ایم کیو ایم نے کل صبح 11 بجے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔اس اجلاس میں ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں تحریک التواءجمع کروانے سے متعلق غور کرے گی۔ اس کے علاوہ پارلیمانی کمیٹی سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سپیکر کو ردخواست بھی دے گی۔

متعلقہ عنوان :