گلوکارہ عینی ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اتوار 28 دسمبر 2014 19:23

گلوکارہ عینی ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء)گلوکارہ عینی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ان کا نکاح جمعرات کو لاہور میں ہوا اور ولیمہ جمعے کی شب ہوا۔ تقریب میں شوبز کی کسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔ گلوکارہ عینی کی شادی پاکستانی نژاد برطانوی شہری سعد خان سے ہوئی جن کا تعلق کاروباری گھرانے سے ہے۔

(جاری ہے)

دعوت ولیمہ میں دلہا اور دلہن کے صرف قریبی رشتے دار ہی شریک ہوئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گلوکارہ عینی اور سعدخان نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور پھر گھر والوں کی رضامندی سے ان کی شادی کی گئی۔ اس سے قبل گلوکارہ عینی کی شادی بزنس مین ملک نورید اعوان سے ہوئی تھی،لیکن عینی نے ملک نورید پرتشدد کرنے کا الزام عائد کیا اور بعد میں طلاق لے لی تھی۔