پشاور،صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان نے خوازہ خیلہ گرڈ اسٹیشن میں مٹہ فیڈر ٹو پر کام کے آغاز کا افتتاح کر دیا

اتوار 28 دسمبر 2014 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کروڑوں روپے کی خطیر لاگت سے مٹہ فیڈر ٹو پر کام کے آغاز کا افتتاح کر دیا ، دومہینوں میں کام مکمل ہوگا ، منصوبے کی تکمیل سے مٹہ کے عوام کو کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل مل جائے گی ، صوبائی وزیر نے کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے تحصیل مٹہ کے عوام کو بجلی بحران سے نجات دلانے کیلئے فیڈر ٹو کی منظوری دی تھی اس سلسلے میں صوبائی وزیر محمود خان نے گریڈ سٹیشن خوازہ خیلہ کادورہ کیا ، جہاں انہوں نے بجلی فیڈر ٹو مٹہ پر کام کے آغاز کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دوماہ میں کام مکمل کیاجائے تاکہ آئندہ گرمی کے سیزن میں علاقے کے عوام کو کم وولٹیج اور اضافی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اسموقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈر ٹو پر کام کیلئے تمام میٹرئیل فراہم کردیے گئے ہیں اور اس پر باقاعدہ کام کاآغاز ہوگیا ہے انشاء اللہ دوماہ میں کام مکمل کیاجائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ تحصیل مٹہ کے عوام کو بجلی بحران کے حوالے سے کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا تھا، اورفیڈر ٹو ان کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا ، انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کیلئے تین کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں اور اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بجلی کم وولٹیج اور اضافی لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی ، انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ بجلی کی مد میں مزید انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں چونکہ واپڈا مرکز کے ساتھ ہے ، لیکن اسکے باوجود ہماری کوشش ہے کہ واپڈا کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات حل ہوسکیں اور لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہوسکے، انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کرینگے اور عوام کو زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ضروری دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں اس موقع پر وزیراعلیٰ شکایت سیل سوات کے انچارج ثمر خان بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :