جہانیاں سمیت ضلع بھر میں پولیس کا جنرل ہولڈ اپ، سنگین مقدمات میں ملوث 19مجرمان اشتہاری گرفتار ،خطرناک اسلحہ بھی برآمد

اتوار 28 دسمبر 2014 18:08

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) آئی جی پنجاب کے حکم پر جہانیاں سمیت ضلع بھر میں پولیس کا جنرل ہولڈ اپ، سنگین مقدمات میں ملوث 19مجرمان اشتہاری گرفتار جبکہ خطرناک اسلحہ بھی برآمد،جہانیاں میں ڈی ایس پی کی زیر نگرانی اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی بیسیوں موٹر سائیکل تھانوں میں بند۔ سماج دشمن عناصر اور آپریشن ضرب عضب کے نقطہ نظر سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایات کی روشنی میں جہانیاں سمیت ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیاگیا اور ضلع کے مختلف مقامات سے سنگین مقدمات میں ملوث19مجرمان اشتہاری گرفتار کرلیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران پولیس نے 3بندوق 12بور، 6پسٹل 30بور، 2عدد کلاشنکوف، سینکڑوں گولیاں ، ایک پاؤ سے زائد ہیروئن ، بھنگ بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او خانیوال نے بتلایا کہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران بلانمبر ی اور غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 149موٹرسائیکل بندکیے گئے اور ہزاروں گاڑیوں کی چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران بلیو لائٹس، گرین نمبرپلیٹ اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کی بھی پڑتال کی گئی۔ مزیدبرآں ڈی پی او خانیوال نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں گئے۔ انہوں نے اس موقع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان سے باتیں کرتے ہوئے واضح کیا کہ سانحہ پشاور کے پیش نظراپنے دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے حکومتی ٹارگٹ ڈیٹ تک سیکروٹی کے انتظامات مکمل کرلیں۔

ان پر کوئی سمجھوتہ یا غفلت قابل قبول نہیں اور وہ تعلیمی ادارے ہرگز نہ کھلیں گے جو سیکورٹی اقدامات میں موجودخامیوں کا ازالہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے اگر کسی قسم کی مشکل محسوس کریں تو کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈی پی او خانیوال نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر ، مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے اور قومی تنصیبات کی حفاظت کے نقطہ نظر سے فوجی چھاؤنیوں ، پی او ایل ڈپو کے اطراف خصوصی چیکنگ بھی آپریشن کے دوران جاری ہے۔

دریں اثناء ڈی ایس پی سرکل جہانیاں عمران کالرو اور ایس ایچ او شاہد نذیر وڑائچ کی زیر نگرانی جہانیاں میں بھی جنرل ہولڈ اپ کیا گیا اور مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ بیسیوں موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کروا دیں۔

متعلقہ عنوان :