سانحہ پشاور میں شہید بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔سب کو ملکر ملک میں امن کی فضا ء کو قائم کرنا ہوگا ، سراج الحق

اتوار 28 دسمبر 2014 18:06

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سانحہ پشاور میں شہید بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ہم سب کو ملکر ملک میں امن کی فضا ء کو قائم کرنا ہوگا عوام کو ا حقوق کی خاطر اپنے گھر وں سے نکلنا ہوگا پاکستان میں صرف مسلح نہیں معاشی اور سیاسی دہشت گردی بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لئے پہلے غربت کا خاتمہ ضروری ہے اپنے گھر کے دروازے کسی کے لئے بند نہیں کیے معاشی بدحالی کے باعث ہر بچہ قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے مزدور مسائل کا حل چاہتے ہیں تومزدورں کو اسمبلیوں میں بھیجیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیاسی لوگ اپنے مسائل حل کرتے ہیں غریبوں کی کوئی نہیں سنتااسمبلیوں میں غریب عوام کے لئے کوئی قانون سازی نہیں ہوتی۔جماعت اسلامی غریبوں کی جنگ میں ہروقت ان کے ساتھ ہے ۔سیاسی لوگ ہررنگ میں رنگے جاتے ہیں اور عوام پر حکمرانی کرتے ہیں۔