قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے دہشت گردی کا خاتمہ اور صفایا ہو جائیگا ،سردار چنگیز خان ساسولی

اتوار 28 دسمبر 2014 18:06

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) ممتاز قبائلی شخصیت سردار چنگیز خان ساسولی نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے دہشت گردی کا خاتمہ اور صفایا ہو جائیگا قوم اب ان ظالم اور سفاک درندوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیگی اب وقت آ گیا ہے کہ ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چنگیز ساسولی نے کہا کہ پاکستان کو جتنا نقصان دہشت گردوں نے پہنچایا ہے وہ کی تلافی ممکن نہیں اسلام اور قبائلی نظام سمیت کسی بھی مذہب میں اس طرح ظلم اور بربریت کی مثال کبھی بھی نہیں ملے گی اوراس طرح کے عمل کرنے والے نہ تو مسلمان اور نہ ہی انسان کہلانے کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی رہنماوں اور سیاسی قیادت کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ایک نیک شگون ہیں اور یہ ملک دشمن قوتوں کے لئے مقام عبرت ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے تباہی کے بعد ہمارے ارباب اختیار اور ایجنسیوں کو اب متحرک ہو جانا چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کی کوئی بھی سوچ نہ سکے سردار چنگیز خان ساسولی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایسے دہشت گردوں اور ان کے لئے سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے اور ساتھ ساتھ ان کے کمین گاہوں کا بھی مکمل خاتمہ کیا جائے تاکہ پاک دھرتی ان ناپاک عزائم رکھنے والوں سے پاک ہو جائے ۔

متعلقہ عنوان :