دہشت گردی سے ملک کا بیڑا غرق ہوا ہے مگر اس سے زیادہ نقصان رشوت خوری سے ہورہا ہے،ممتاز بھٹو

اتوار 28 دسمبر 2014 18:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا کہ یہ زرعی ملک ہے یہاں کی ترقی و خوشحالی زرعی پیداوار میں سمائی ہوئی ہے لیکن بدقسمتی سے زرعی شعبے کی بہبود کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے زرعی ادویات،بیج اور کھاد کی قیمتیں ہمیشہ آسمان سے باتیں کرتی رہی ہیں جبکہ زرعی پیداوار کی قیمت انتہائی کم رہی ہیں جس کے نتیجے میں میں ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 80فیصد زراعت سے وابسطہ لوگ آج شدید مالی نقصان برداشت کرتے ہوئے دیوالیہ پن کا شکار ہے جس سے ملکی معیشت کو بھی زبردست دھچکہ لگ رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں گنے،دھان سمیت دیگر زرعی اجناس کی قیمتیں کم کر کہ کاشتکار اور ہمارے طبقے سے ظلم کیا گیا ہے یہ تمام معاشی نقصان حکمران اور تاجر طبقے کا آپس میں گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے اس لئے حکمرانوں کو چاہئے کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زرعی شعبے سے ہونے والی ناانصافیوں کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے ملک کا بیڑا غرق ہوا ہے مگر اس سے زیادہ نقصان رشوت خوری سے ہورہا ہے اور رشوت خور ہر حکومت میں خود کو بچاتے آئے ہیں اب لازم بن چکا ہے کہ دہشت گردی کے مجرموں کے ساتھ این آر او سمیت رشوت خوری کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلاکر رشوت خوروں کو بھی عبرتناک سزائیں دیں کہ رشوت خوری کے مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے

متعلقہ عنوان :