سزائے موت کے حوالے سے دنیا میں رائج طریقہ کا ر

اتوار 28 دسمبر 2014 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) دنیا میں سزائے موت دینے کے طریقوں میں گولی مارنا،کھال اتارنا،اعضاکاٹنا،سنگساری ،گرم پانی پھینکنا،بھاری پہیے کے ذریعے موت ،زندہ جلادینا،کیڑوں کے ذریعے موت ،ٓری کے ذریعے جسم چیر دینا،ہاتھی کے پیروں تلے روندنا،زہریلا انجکشن اور کرنٹ،لگانے سمیت کئی بھیانک سزائیں دی جاتی تھیں بعض سزائیں آج بھی دی جاتی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیامیں مجرموں کو سزائے موت دینے کے لیے گولی مارنے کا طریقہ بھی رائج ہے، اگر مجرم ایک سے زاید ہوں تو انھیں فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کردیا جاتا ہے۔ پھر اشارہ ملتے ہی گولیاں برسنا شروع ہوجاتی ہیں۔جلاد یا سرکاری اہل کار، بادشاہ، حکم راں یا مسند اقتدار پر بیٹھے شخص کے حکم سے سزا یافتہ شخص کے جسم کی کھال تیز دھار چھری یا چاقو سے اتارتے تھے۔

(جاری ہے)

یہ اذیت ناک مرحلہ مجرم کو موت سے پہلے کئی بار مارتا تھا اور آخرکار اس کی موت واقع ہوجاتی تھی۔ اس کیفیت میں اس خوف ناک سزا کے مراحل سے گزرنے والا فوری موت کی التجائیں کرتا تھا، لیکن اسے موت سے پہلے اس اذیت ناک مرحلے سے گزرنا پڑتا تھا۔مجرم کے جسم کے کچھ اعضا کو کاٹ لیا جاتا تھا، جس سے رفتہ رفتہ وہ ہلاک ہوجاتا تھا۔ عام طور پر اس طریقہ? کار کو اختیار کرتے وقت مجرم کے معدے کے قریب زخم لگائے جاتے تھے۔

یہ طریقہ صرف تشدد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا اور اس کے نتیجے میں قیدیوں کی اموات بھی ہوئیں۔سزائے موت کا یہ انداز تو آج بھی مختلف ملکوں میں جاری ہے۔ کہانیوں اور قصوں میں پڑھا اور کچھ ممالک کی تاریخ کے حوالے سے تمثیلی دستاویزی پروگراموں میں دیکھا ہے کہ مجرم کو ایک میدان میں ا?دھے جسم تک گاڑدیا جاتا تھا۔ اس کے بعد چاروں طرف کھڑے لوگ اس پر سنگ باری کرتے تھے۔

چند پتھر لگنے کے بعد مجرم کی موت واقع ہوجاتی تھی۔ اگر زمین میں گاڑا نہ جائے تو ملزم کو کھلے میدان میں بٹھادیا جاتا تھا اور پھر اس پر پتھر برسائے جاتے تھے۔گرم کھولتے ہوئے پانی میں کسی کو بھی پھینکنے کا مطلب یہ ہے کہ سیکنڈوں میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ مختلف ادوار میں حاکم وقت اپنے دشمنوں، مجرموں اور مخالفین کو مارنے کے لیے یہی طریقہ استعمال کرتے تھے۔

اس کے لیے پانی کو ایک بڑے برتن میں کھولایا جاتا تھا اور مجرم کو اس میں ڈال دیا جاتا تھا۔قدیم یونان میں طریقہ رائج تھا، جس نے آہستہ آہستہ جرمنی، فرانس، روس، برطانیہ اور سوئیڈن میں بھی مقبولیت حاصل کی۔ اس طریقے میں قیدی کو ایک بڑے پہیے سے باندھ دیا جاتا تھا۔ جب پہیا چلتا تھا تو آہستہ آہستہ اس شخص کی ہڈیاں ٹوٹنا شروع ہوجاتی تھیں اور پھر وہ مرجاتا تھا۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی ملزم کو سرپر چوٹ لگاکر نیم بے ہوشی کی حالت میں
پہیے سے باندھ کر کہیں لٹکادیا جاتا تھا۔ اس طرح پرندے بالخصوص چیل، کوے اور گدھ زندہ انسان کی بوٹیاں نوچنا شروع کردیتے تھے جس سے اس کی موت واقع ہوجاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :