پاکستان دہشگردی کے اہم موڑ سے گزررہاہے ،ملک شاکر بشیر اعوان

اتوار 28 دسمبر 2014 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے وزارت خوراک ملک شاکر بشیر اعوان نے کہاہے پاکستان دہشگردی کے اہم موڑ سے گزررہاہے سیاسی جماعتوں نے سیاسی پختگی اور سیاسی یکجہتی کا مظاہر ہ نہ کیا تو نتائج کا سامنا سب کو کرنا پڑے گا۔ حکومت دہشگردی کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

حکومت فوجی عدالتوں کا سیاسی استعمال نہیں ہونے دے گی۔ پشاور میں شہیدہونے والے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکومت کی نئی ایکشن پلان کمیٹی کی سفارشات سے ملک میں دہشگردی کا جاری مرض جلد ختم ہوجائے گا۔ اتوار کے روز رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مسلم لیگ نواز کی حکومت کو اس وقت دہشگردی سمیت دیگر اہم مسائل کا سامنا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت دہشگردی کے خاتمہ کے لیے ریاست کے تمام اختیارات کو استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا پشاور میں آرمی پبلک سکول کے عظیم سانحہ سے پوری قوم سکتے میں آگئی تھی یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی مصروفیات کو ترک کرکے پشاور کے سانحہ پر تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرس بلائی اور دہشگردی کے خاتمہ کے لیے ایکشن پلان کمیٹی بھی تشکیل دی ۔

شاکر بشیر نے کہا حکومت آخری دہشگردی کے خاتمہ تک جنگ لڑے گی ۔ وزیراعظم نواز شریف دہشگردی کے خاتمہ کے لیے خود کمانڈ کرتے ہوئے دہشگردوں کے خلاف جامع اقدامات کر رہے ہیں ۔ حکومت انتہاپسند ی کے خاتمہ کے لیے ریاست کے تمام وسائل استعمال کرے گی۔ انہوں نے کہا اب ووقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی پختگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے ملک کے مستقبل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے۔

شاکر بشیر نے کہا حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ آئین کے دائر ہ کار میں رہتے ہوئے مذاکرت کو کامیاب بنائے گی۔ پی ٹی آئی کے پشاور کے سانحہ پر دھرنا ختم کرنا خوش آئین ہے۔ انہوں نے کہا حکومت نے انتہاپسند ی کے خاتمہ کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت فوجی عدالتوں کو سیاسی طور پر استعمال نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے پاکستان کو 2025 ء کے وژن کے مطابق ایشین ٹائیگرز بنانے کے لیے بہت اہم عملی اقدامات کیے ہیں ۔

حکومت نے ہر ماہ میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس مہنگائی میں واضح کمی آئی گی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے بھی حکومت نے بھرتیوں پر پابند ی کے خاتمہ کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ نواز کی حکومت نے پاکستان کے تمام مسائل کو چیلنج سمبھ کر قبول کیا ہے ۔ شاکر بشیراعوان نے کہا پاکستان میں سیکورٹی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں تما سی جماعتوں اور پوری قوم کو متحد ہو کر دہشگردی کا خاتمہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا میرے کندھوں پر پوری اعوان برادری کی ذمہ داریاں بھی ہیں جس کو نبھارہاہوں ۔

متعلقہ عنوان :