کالاشاہ کوکو، بھرے بازار سے دن دیہاڑے پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے طالبعلم کا سراغ نہ لگ سکا

اتوار 28 دسمبر 2014 17:28

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)بھرے بازارسے دن دیہاڑے پراسرارطورپرلاپتہ ہونیوالے میٹرک کے طالبعلم کا گیارہ روزبعدبھی سراغ نہ لگ سکا۔والدپرغشی کے دورے ماں ذہنی توازن کھوبیٹھی۔سیاسی وسماجی تنظیموں کااحتجاج اورغم وغصہ کااظہار۔تفصیلات کے مطابق حدوکے مین بازارنزد چوک فاروق اعظم مریدکے کے رہائشی مخدوم احمدکابیٹا محمدہارون جوکہ گیارہ روزقبل اکیڈمی سے فارغ ہوکر گھرواپس آرہاتھاکہ اچانک بھرے بازارسے لاپتہ ہوگیاجسکاتاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔

(جاری ہے)

لواحقین نے اپنے بیٹے کی رپورٹ درج کروانے کیلئے جب تھانہ سٹی مریدکے رابطہ کیاتو وہاں پرموجودڈیوٹی محررشکیل احمدنے انتہائی طنزیہ لہجہ اختیارکرتے ہوئے مدعی کوٹال مٹول دیاجس پر مذکورہ شہری دلبرداشتہ ہوکر اپنے بیٹے کے غم میں تھانہ ہی میں بیہوش ہوگیاجسے دیگرمقامی افرادنے انکے گھرپہنچایاتواسکی اہلیہ بھی اپنے بیٹے کے غم اورخاوندکی حالت دیکھ کراپنے حواس کھوبیٹھی جسکی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بعدازاں شہریوں نے پولیس رویے کیخلاف شدیداحتجاج اورغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کاپرزورمطالبہ کیا۔