ڈیرہ اسماعیل خان، منیزآبادمیں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک زخمی

اتوار 28 دسمبر 2014 17:26

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) منیزآبادمیں موٹرکاراورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا‘سٹی پولیس نے ڈیرہ شہرمیں کارروائی کے دوران ایک شخص سے بھاری مقدارمیں چرس برآمدکرلی‘گاڑیوں کی لین دین میں تین لاکھ پچیس ہزارروپے کے خردبردکامقدمہ صدرپولیس نے تین افرادکیخلاف درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں منیزآبادمیں موٹرکاراورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوارامین ولدسخی جان زخمی ہوگیاجبکہ موٹرسائیکل کوبھی نقصان پہنچایا۔

سٹی پولیس نے ڈیرہ شہرکے علاقہ چمن چوک سے عبدالجبارولدعلی جان کوگرفتارکرکے اس سے آدھاکلوچرس برآمدکرلی۔تھانہ صدرمیں کوکارکے رہائشی نصیراللہ میانی ولدتیمورنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ عبدالرشیدولدعثمان سکنہ ڈیال روڈ‘جہانگیرولدربنوازسکنہ نیازی چوک اوررضوان ولدربنوازسکنہ کچی پائندخان نے گاڑیوں کی لین دین میں تین لاکھ پچیس ہزارروپے کی خورد برد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :