سکیورٹی فورسز نے اہم شدت پسند کمانڈر سمیت 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، مکان سے 235 کلو گرام چرس برآمد

اتوار 28 دسمبر 2014 17:26

جمرود( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء )سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کر کے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اہم شدت پسند کمانڈر سمیت سات مشتبہ افراد گرفتار کر لئے ، کارروائی میں 235 کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے شدانی جبہ میں سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں چھ مشتبہ افراد گرفتار جبکہ مکان سے 235 کلو چرس بھی برامد کی گئی ۔ اس کے علاوہ جمرود وزیر ڈنڈ میں بھی کارروائی کی گئی جس میں اہم شدت پسند کمانڈر گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے اور اسکات تعلق کالعدم تحریک طالبان مینہ جان گروپ سے بتایا جاتا ہے ۔