رحیم یار خان، پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

اتوار 28 دسمبر 2014 17:24

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او رونتی عبدالشکور لاکھو نے دعوی کیا ہے کہ رحیم یار خان کے علاقے بھونگ سے 4ملزمان کار چھین کر رونتی کی حدود میں داخل ہوئے جہاں رحیم یار خان پولیس اور ملزمان میں مقابلے کے دوران 2ملزمان ہلاک ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال اوباڑو میں منتقل کردیا گیا ہے ، رحیم یار خان پولیس نے بھونگ تھانے میں ڈکیتی اور رونتی تھانے میں مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزمان کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :