اسلام آباد پولیس کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عوام کی مدد لینے کا فیصلہ،
تھانے کی سطح پر مقامی نوجوانوں کی کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی، پولیس کے خصوصی کارڈ جاری کئے جائینگے
اتوار 28 دسمبر 2014 17:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) اسلام آباد پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عوام کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں تھانے کی سطح پر مقامی نوجوانوں کی کمیٹیاں بنائی جائینگی جنہیں پولیس کے خصوصی کارڈ جاری کئے جائینگے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے عوام کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تھانے کی سطح پر مقامی نوجوانوں کی کمیٹیاں بنائی جائینگی ، آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کے مطابق ان کمیٹی ممبران کو پولیس کے خصوصی کارڈ جاری کئے جائینگے، انہوں نے کہا کہ شہری اپنی کارکردگی کے ماحول پر نظررکھیں،مشکوک افراد،اسلحہ اورگاڑیوں سے متعلق اطلاع قریبی تھانے یا15 پر دیں۔
انہوں نے کہا کہ تھانے کی سطح پر بنائی جانیوالی کمیٹیوں میں شمولیت کے خواہشمند نوجوان مقامی پولیس سٹیشن میں اپنے کوائف جمع کرائیں، انہوں نے کہا کہ خواتین بھی اس فورس میں شامل ہوسکتی ہیں وہ اس حوالے سے ویمن پولیس سٹیشن میں اپنا نام درج کرائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.