بلوچستان نیشنل پارٹی شہداء کی پارٹی ہے جنہوں نے اپنا خون دے کر پارٹی کو زندہ رکھا، حاجی غلام رسول

اتوار 28 دسمبر 2014 17:14

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے زیرصدرات قائم مقام نائب صدر حاجی غلام رسول،اعزازی مہمان مرکزی رہنمامیر نذیر احمد بلوچ کے شہید امتیاز بلوچ کے چھوتھی برسی کے موقع پے تعزیتی اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں بی این پی کے کابینہ اور سینئر دوستوں کے ساتھ شہید امتیاز کے اہلخانہ اور عزیز اور اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں مرکزی رہنما میر نذیر احمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان نیشنل پارٹی شہداء کی پارٹی ہے جنہوں نے اپنا خون دے کر پارٹی کو زندہ رکھا انکے خون سے پارٹی کی شاخیں تناآور ہوئی ہیں وہ ہم سے جسمانی طور پر ہم سے دور ہیں لیکن روحانی طور پر آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انکی فکر انکی سوچ فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہیں،بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت سے پارٹی پورے بلوچستان میں مقبول ہوتی جارہی ہے بی این پی سیاسی وجمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے پارٹی نے ہر دور میں بلوچ قوم کی سائل وسائل ہر مشکل مصیبت حالات میں آواز بلند کی ہے اور کرتا آرہا ہے پارلیمنٹ کے اندار اور باہر موجودہ نام نہاد صوبائی گورنمنٹ ایک نام نہاد قوم پرست وزیر اعلیٰ نے جو بلوچستان کے سائل وسائل کا سودا کرایا ہے بی این پی انکی اس اقدام سے کبھی خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھے گی انکے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریگی ہم مرکزی حکومت کو بلوچستان افغان مہاجرین آباد کاری کو فوری طور پر بند کیا جائے انہیں فوراً افعانستان میں واپس بھیجا جائے قائم مقام ضلعی نائب صدر حاجی غلام رسول نے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کی۔

متعلقہ عنوان :