افغان دفاعی کمیٹی کا وفد (کل) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے ملاقات کرے گا

اتوار 28 دسمبر 2014 17:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) افغان دفاعی کمیٹی کا وفد (کل) پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے ملاقات کرے گا۔ کمیٹی میں پاکستان اور افغانستان کے دفاعی امور زیر غور آئیں گے۔

(جاری ہے)

افغانستان ”مشرانو جرگہ“ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے (کل) پیر کو قومی اسمبلی میں ملاقات کرے گا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید کریں گے۔