ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری مدد کی جائے گی،شرجیل میمن

اتوار 28 دسمبر 2014 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری مدد کی جائے گی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ٹمبر مارکیٹ واقعہ کے سلسلے میں کمشنر کراچی شعیب صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی پر مشتمل ایک کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی آگ لگنے سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگائیگی،جس کے بعد تمام افراد کو انکی ضرورت کے مطابق امداد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :