دہشت گردی اور لادینی قوتوں کے خلاف دینی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے‘علامہ زبیر احمد ظہیر ،

دینی جماعتوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو تاریخ اور آنیوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کر ینگی‘نائب صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان

اتوار 28 دسمبر 2014 16:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور لادینی قوتوں کے خلاف دینی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے ‘اگر دینی جماعتوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو تاریخ اور آنیوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کر ینگی‘دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچنے کیلئے ضروری ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں ہو نی چاہیے ‘دہشت گردی کے خلاف پو ری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔

اپنے دفتر میں اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ لادینی قوتیں غیر ملکی ایجنڈ ے کے مشن کیلئے متحد ہو چکیں ہیں اور ہر روز پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اور آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب بھی انکے خلاف متحد ہو جائے اور ان کی تمام تر سازشوں کا ناکام بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے امن کو تباہ کر دیا ہے اور ہر قسم کے دہشت گرداور انتہا پسند ملک اور قوم کے دشمن ہیں جن کے خلاف تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ساتھ عوام کو بھی ملکر افواج پاکستان کا ساتھ دینا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچنے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ انتہائی اہم ہے اور جب عدالتیں وجود میں آئیں گی تو بغیر کسی خوف وخطر کے فیصلے ہونگے اور ملک کو دہشت گردی سے ہمیشہ کیلئے نجات مل سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :