حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ،ڈاکٹرطارق فضل چودھری،

عوام نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا عزم کرلیاہے،رکن قومی اسمبلی

اتوار 28 دسمبر 2014 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ ملک اس وقت اندرونی طورپر حالت جنگ میں ہے ،ددہشت گردی کے ناسور نے پاکستان کو بری طرح جکڑ رکھا ہے،حکومت نے ملک کو درپیش بحرانوں اور دہشتگردی کی لعنت سے جات حاصل کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ایسے حالات میں عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے گردو نواح میں مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں-جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردوں کے خلاف زندگی کا گھیرا تنگ کیاجا رہا ہے، سانحہ پشاور کے بعد ملک کی سیاسی جماعتوں لے لیڈران نے جس اتفاق و یکجہتی کا مظاہر ہ کیا ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اکیلے میاں نوازشریف کی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی ا یک ہی آواز ہے کہ سانحہ پشاور کے ذمہ داران سمیت دیگر دہشتگردوں کو کڑی سزائیں دے کر نشان عبرت بنادیاجائے-ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاکہ عمران خان انتخابی دھاندلی کے تحفظات دور کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں واپس آکر اپنی آواز بلند کریں،کسی بھی جمہوری نظام میں جلسے جلوس کرنا ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے مگر ایسے نازک حالات میں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔