بانکی مون کو پاکستان میں دہشت گردوں کو پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کرنے کا اختیار نہیں، لیاقت بلوچ

اتوار 28 دسمبر 2014 16:36

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے واضح کردیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکانے کے سزاؤں پر عمل در آمد کو روکنے کے احکامات جاری کریں۔ اسلام میں قاتل کو قصاص کی سزاء دینا لازمی ہے لہٰذا حکومت پاکستان عالمی دنیا سے ڈکٹیشن لینے کی بجائے اپنی پالیسیاں دین اسلام کے مطابق بنائے۔

عالمی امداد کے کشکول اور غلامی کو توڑنا ہو گا سانحہ پشاور کے بعد اب یہ وقت آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز المرکز اسلامی شاہ منصور صوابی میں ایک بڑے ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ سانحہ پشاور کے بعد قومی قیادت میں جو اتحاد و اتفاق پیدا ہو گیا ہے اس کے ثمرات قوم کو ملیں گے لہذا اس پر کڑی نظر رکھا جائے کیونکہ سیکو لر قوتیں اسی اتحاد کو سبو تاژ کر نے کی سازش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے پوری قوم اور قیادت کے اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم متحد ہو چکی ہے لہذا اب قومی قیادت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس اتحاد کو بکھیرنے نہ دیں اور اسی عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ پشاور کے تمام پہلو پر عدل و انصاف کی بنیاد پر تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :