پاکپتن ، قتل،اقدام قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو فرار کرانے پر مدد دینے پر 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اتوار 28 دسمبر 2014 16:09

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) قتل،اقدام قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو فرار کرانے پر مدد دینے پر سات ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس پارٹی نے جب چک موضع رحمانی ملکانہ میں چھاپہ مارا تو تین ملزمان محمد صابر وغیرہ نے قتل و اقدام قتل میں ملوث ابراہیم عرف ابری کو فرار کرا دیا ۔جبکہ دوسرے واقعہ میں پولیس پارٹی نے جب چک موضع رحمانی ملکانہ میں چھاپہ مارا تو چار ملزمان محمد حسین وغیرہ نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ملزم ابراہیم عرف ابری کو فرار کروا دیا ۔

متعلقہ عنوان :