سانحہ پشاور کے باوجود نجی کیڈٹ کالجز میں داخلوں کیلئے لائنیں لگ گئیں

اتوار 28 دسمبر 2014 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پشاور سانحہ ،ملک بھر کے نجی کیڈٹ کالجز میں داخلہ کے حصول کے لئے طالب علموں کی درخواستوں کی تعداد پہلے سے 3 گنا بڑھ گئی ۔ریکارڈ داخلہ فارم کی فروخت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کیڈٹ کالج سرگودھا،حسن ابدال،مری ،چکوال،کراچی سمیت ملک بھر کے کئی نجی کیڈٹ کالجز میں فوج کے ساتھ محبت رکھنے والوں نے اپنے بچوں کے داخلے کے لئے دھڑا دھڑ درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی تین گنا زیادہ تعداد میں والدین نے داخلے کے لئے پراسپیکٹس خریدے ہیں۔ایک نجی ادارے کے ڈائریکٹر نے آن لائن کو بتایا کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کے پشاور سکول کے حملے کے بعد سے فوج میں اپنے بچوں کو بھجوانے کے لئے زیادہ پر جوش ہے اور ریکارڈ داخلے ہو رہے ہیں اس پر داخلہ ٹیسٹ کے لئے زیادہ انتظامات کرنا پڑیں گے

متعلقہ عنوان :