Live Updates

کیا کچھ دال میں کالا ہے؟

جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر خاموشی اختیار کر لی

اتوار 28 دسمبر 2014 15:31

کیا کچھ دال میں کالا ہے؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے جس سے وکلاء اور دیگر حلقوں میں یہ سوال گردش کرنے لگا ہے کہ ”کیا کچھ دال میں کالا ہے“۔جسٹس افتخار نے وکلاء سے رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی انہیں اس مقدمے سے متعلقہ کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے اندراج بارے تاحال مصلحتاً خاموش ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے وکلاء سے بھی رابطہ نہیں کیا ہے ۔آن لائن کی جانب سے جب سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل توفیق آصف ایڈووکیٹسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کا کہ ویسے تو سابق چیف جسٹس سے رابطہ رہتا ہی ہے تاہم ابھی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے حوالے سے حتمی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں جیسے ہی ہدایات موصول ہوں گی دعوی دائر کر دیا جائیگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :