”2014 کا سال دھرنوں اور جلسوں سے منسوب“

اتوار 28 دسمبر 2014 15:28

”2014 کا سال دھرنوں اور جلسوں سے منسوب“

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)2014 کے آخری ایام باقی رہ گئے۔11 مئی2014 میں تحریک انصاف کا جلسہ نئے سیاسی منظر کی نوید بنا۔مسلم لیگ(ن) اپنی بوکھلاہٹ پر قابو پانے پر ناکام رہی ۔جماعت اسلامی عوامی ہم آہنگی کی تگ ودود میں مصروف عمل جبکہ پی پی کی مفاہمتی پالیسی تنقید کا نشانہ بنتی رہی۔ عوام کے دیرینہ مسائل حل نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق 2014 ء میں جہاں اہم ترین واقعات ہوئے وہاں تحریک انصاف اور عوامی کے دھرنے نے شہرت حاصل کی ۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے جلسوں نے مقبولیت کے کئی اہم سنگ میل عبور کئے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن،سانحہ پشاور نے عوام الناس کے صبروقرار کو چھین لیا۔حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں اکٹھ ہو گئیں۔ دہشت گردی کو جڑے سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا گیا جبکہ رواں سال ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کی سب کم ترین سطح پر آئیں