ایف بی آر کی بنکوں کو ایک ماہ میں دس لاکھ سے زائد ٹرانزیکشن کرنے والوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 28 دسمبر 2014 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ملک بھر کے 26 سے زائد بینکوں کو آن لائن ایک ماہ میں دس لاکھ سے زائد کی بینک کے ذریعے ٹرانزیکشن کرنے والوں کا ڈیٹا یکم جنوری 2015ء سے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا کے ذریعے ٹیکس چوروں کیخلاف باآسانی کارروائی کی جاسکے گی۔ بینک اکاؤنٹس سے متعلقہ معلومات جنوری سے ملنا شروع ہوجائیں گی اس سے پاکستان سے منی لانڈرنگ کا بھی خاتمہ ہوجائے گا

متعلقہ عنوان :