فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ زہر کا گھونٹ پی کر کیا ،خورشید شاہ،

پیپلز پارٹی اپنی پالیسیاں سی ای سی میں پیش کرتی ہے جلسے جلوسوں میں نہیں،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 28 دسمبر 2014 15:12

فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ زہر کا گھونٹ پی کر کیا ،خورشید شاہ،

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ زہر کا گھونٹ پی کر کیا اور ہم نے مجبوری کی وجہ سے فوجی عدالتوں کوقبول کیا،اب پرویز مشرف کے پاس نہ تو وردی ہے اور نہ ہی کوئی عوامی طاقت ہے۔اتوار کے روز سکھر میں خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ مجبوری کے تحت قبول کیا اور فوجی عدالتوں کا فیصلے پر قبولیت کسی زہر گھونٹ سے کم نہیں تھی لیکن جب فوجی عدالتوں کا ڈرافٹ آئے گا تو پھر بات کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گڑھی خدا بخش میں جلسے میں بلے کی بات کی تو ملک میں پہلے بھی بہت بلے موجود ہیں ۔اس وقت سابق مشرف کے پاس نہ تو وردی اور نہ ہی عوامی طاقت موجود ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گردی پرقابو پانے کے لئے عوام کی مدد ضروری ہے اور عوام کی مدد کے بغیر دہشت گردی کی لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکتا لیکن اس وقت پوری قوم سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی پالیسیاں سی ای سی میں پیش کرتی ہے نہ کہ جلسے اور جلوسوں میں اپنی پالیسیوں کو پیش اور منظور کرتی ہے

متعلقہ عنوان :