گیس پائپ لائن منصوبہ ناکام، ایران نے جرمانہ معاف کردیا

اتوار 28 دسمبر 2014 15:10

گیس پائپ لائن منصوبہ ناکام، ایران نے جرمانہ معاف کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں ناکامی کی صورت میں پاکستان ایران کو کسی بھی قسم کا کوئی جرمانہ ادا نہیں کرے گا۔ برطانوی اخبار فنانس ٹائمز کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان ایک نئی مفاہمت طے پاگئی ہے جس کے مطابق ایران اپنے اس مطالبے سے دست بردار ہوگیا ہے اور ایران سے گیس حاصل کرنے میں ناکامی کی صورت میں پاکستان کو یکم جنوری 2015ءسے ماہانہ دو سو ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اخبار نے پاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ ایک نئی مفاہمت طے پاچکی جس کے مطابق یکم جنوری سے کسی بھی قسم کی سزا کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اخبار کے مطابق ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر، نامکمل یا التوا کی صورت میں معاہدے میں طے کردہ شرائط کے تحت پاکستان کو یکم جنوری 2015ءسے ایران کو جرمانے کی صورت میں ادائیگی کرنا تھی۔ پاکستان نے ایران کو قائل کرلیا ہے کہ ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ سے گیس حاصل کرنے میں اسلام آباد کی ناکامی میں تلافی کے طور پر ماہانہ 200 ملین ڈالر ادا نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :