عوام بجلی گیس اور مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں انہیں اس عذاب سے نجات دلانا ہو گی ‘عابدحسین صدیقی

اتوار 28 دسمبر 2014 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام بجلی گیس اور مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں انہیں اس عذاب سے نجات دلانا ہو گی موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے صرف باتیں کر رہی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جس کے بعد لوگ فاقوں تک چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹیکس ،بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں عام استعمال اور چھوٹی اشیاء مثلاً دودھ، مشروبات، چینی، گھی وغیرہ غریب عوام کی پہنچ دور ہو گئی ہیں، متوسط اور نچلا غریب طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ بڑھا کر اشرافیہ کیلئے پاکستان کو جنت بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ عوام کو سہانے خواب دکھانے والے اور غریبوں کی بات کرنے والے عوام کو زندہ درگور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :