گیس ،پانی اور بجلی کا بند ہونا حکومت کی گڈ گورننس ہے ؟ خدیجہ عمر فاروقی

آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے عوامی مفاد قربان نہ کیا جائے‘ صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب

اتوار 28 دسمبر 2014 14:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب و رکن اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ گیس بند بجلی بند، پانی بندکیا یہی ہے حکومت کی کارکردگی اور گڈ گورننس ہے ؟،بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد فوراً اضافہ عوام کا استحصال اور عوام سے مذاق کے مترادف ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کا ریلیف عوام کو بجلی قیمتوں میں مذید کمی کرکے دیا جانا چاہیے تھا لیکن حکمرانوں نے اس کے برعکس کیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیااور اب آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس کی قیمتوں میں64فیصد اضافہ کی نوید سنائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران بیڈ گورننس کے باعث اپنی نااہلی چھپانے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے لیے عوامی مفاد کو قربان نہ کریں ۔

(جاری ہے)

خدیجہ عمرفاروقی نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسی اور گیس کی عدم فراہمی کے باعث غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں پہلے بجلی بند اور اب گیس بند کرکے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ؟گیس کی عدم فراہمی کے باعث خواتین کھانا کیسے پکائیں حکمران اس کا جواب دیں؟گھریلو صارفین کی گیس بند ہونے سے بچے بھوکے سو رہے ہیں جبکہ مرد کھانا کھائے بغیر اپنے کاموں پر جارہے ہیں، حکمران عوام کو فاقوں پر مجبور کررہے ہیں پاکستان کو زمانہ غار کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :