پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ”نیوسکول پروگرام “ میں توسیع کا چھٹا مرحلہ لانچ کر دیا

اتوار 28 دسمبر 2014 14:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ”نیوسکول پروگرام“ میں توسیع کے چھٹے مرحلے میں پارٹنرشپ کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں - اس مقصد کے لئے کم از کم 50 فارمل سکول چلانے والی رجسٹرڈ این جی اوز جن کے پاس سکول چلانے کا 5 سالہ تجربہ کے ساتھ ساتھ انفراد ی درخواست گزاروں سے بھی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں تا ہم درخواست گزاروں کے لئے کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور نان پارٹنرہونا لازم ہے -پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ”نیو سکول پروگرام“ کے تحت پارٹنرشپ کے لئے صوبہ بھر میں 225 موزوں مقامات کی تفصیل اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے - ان مقامات کا انتخاب مقامی تعلیمی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے - ان علاقوں میں پارٹنرسکولو ں کے قیام سے مقامی مستحق بچوں کو اپنی دہلیز پر مفت تعلیم مل سکے گی-

متعلقہ عنوان :