ریاست دہشت گرد طالبان کی حمایت کو سنگین ترین جرم قرار دے،ملا عبدالعزیز پرغداری کاکیس چلایا جائے۔۔۔

دہشتگردوں کو پھانسیاں دینا شریعت کے عین مطابق ،سرعام پھانسیاں دی جائیں یا ویڈیولنک کے ذریعے درندوں کی پھانسی کو عوام کے سامنے لایا جائے۔۔۔

اتوار 28 دسمبر 2014 14:30

ریاست دہشت گرد طالبان کی حمایت کو سنگین ترین جرم قرار دے،ملا عبدالعزیز ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) اہلسنت کی تمام تنظیمات ،جماعتوں اور سنی علماء مشائخ نے آپریشن ضربِ عضب کی حمایت، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا ساتھ دینے اور فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کرے ۔متفقہ اعلامیہ سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی سربراہی میں ہونے والے”گنبد خضری“سیمینار میں جاری کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ دہشتگرد ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھیوں کو چھڑا لیتے ہیں اس لئے فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہوچکا تھا۔تحریک صراط مستقیم پاکستان تمام اہلسنت جماعتوں کو ساتھ ملا کر دہشت گردی، انتہاپسندی اور مذہب کے غلط استعمال کے خلاف ملک گیر مہم چلائے گی ۔

(جاری ہے)

ریاست دہشت گرد طالبان کی حمایت کو سنگین ترین جرم قرار دے۔ملا عبدالعزیز پرغداری کاکیس چلایا جائے ۔

دہشت گردوں کو پھانسیاں دینا شریعت کے عین مطابق ہے اس لیے انہیں سرعام پھانسیاں دی جائیں اگر وقت کی قلت کے باعث ایسا ممکن نہ ہو تو ویڈیولنک کے ذریعے درندوں کی پھانسی کو عوام کے سامنے لایا جائے ۔ آپریشن ضربِ عضب کو ملک بھر میں پھیلایا جائے۔ دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف شدیدکارروائی کی جائے۔حکومت پاکستان دہشت گردوں کو کچلنے کے لیے تمام ریاستی ذرائع اور وسائل استعمال میں لائے۔

مدارس کو ہونے والی غیر ملکی فنڈنگ پر گہری نظر رکھی جائے ۔نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں پر فوری پابندی لگائی جائے ۔ اہلسنّت اپنے مدارس کی چھان بین کے لیے ہر وقت تیار ہیں کیونکہ اہلسنّت و جماعت پاکستان میں مسلّح جدوجہد کو مسترد کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کے حامیوں، ہمدردوں اور مددگاروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ناگزیر ہو چکا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہاگیاکہ قوم دہشت گردی کے معاملے میں حکومتی لچک قبول نہیں کرے گی۔ ملک میں عملاً نظامِ مصطفی نافذ کیا جائے۔ خارجہ پالیسی کو امریکی دباؤ سے آزاد کیا جائے۔ پاکستان میں غیرملکی مذہبی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے۔ غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کے نیٹ ورکس کا صفایا کیا جائے ۔حکومت عید میلادالنبی ﷺ کے جلسے ، جلوسوں،سیمینارزکو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرے۔

12 ربیع الا ول شریف کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔عاشق رسول ممتاز حسین قادری فوری رہا کیا جائے ۔ سانحہ نشتر پارک کراچی ،سانحہ داتا دربار ،ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید، بلوچستان اور سرحد میں شہید ہونے علماء اہلسنت کے قاتلوں کو منظر عام پر لایا جائے اور تحقیقات کرکے ملزمان کو سخت سے سخت سزادی جائے۔ ملک بھر میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ مشترکہ اعلامیہ میں شیخ الحدیث حافظ عبدالستا ر سعیدی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ لاہور، شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی امیر فدایان ختم نبوت پاکستان،محمد شاداب رضا نقشبندی مرکزی راہنما پاکستان سنی تحریک، صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی صدر تحفظ ناموس رسالت محاذسمیت دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :